کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 90فیصد اضافہ

181

اسلام آباد (اے پی پی) کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (کے او ایچ ٹی ایم)کی بعد از ٹیکس آمدنی میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران کے او ایچ ٹی ایم کو 70 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2021 کy lyy کمپنی کاخالص منافع 133 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز کے بعد از ٹیکس نفع میں 63 ملین روپے یعنی 90 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 3.39 روپے کے مقابلہ میں 636 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2021) میں کے او ایچ ٹی ایم کو 100 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے اور اس عرصہ کے لئے فی حصص آمدنی 4.81 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔