ملک میں22 افراد کے قاتل کو وزیر داخلہ لگا دیا گیا، شیخ رشید

211

 اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں، ملکی مسائل کا واحد حل جلد انتخابات ہیں جس نے آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے، ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں، تیاری کریں، فوج کے ترجمان نے مریم اورنوازشریف کوکہا ہے، عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ عدالت پراعتماد ہے اورہونا چاہیے،عدالتوں پراعتماد نہیں ہوگا تویہ ملک نہیں چل سکتا، عمران خان نے عدالتوں سے متعلق بات مختلف زاویے سے کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 42 وزیروں میں سے 20 کے اوپرکیس ہیں، اس معاملے پرہائی کورٹ آرہا ہوں، ایسا وزیرداخلہ لگایا گیا ہے، جو22 افراد کا قاتل ہے، اے این ایف عدالت میں گیارہ گواہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ منشیات فروش ہے، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اوروزیرداخلہ نے کیسزمیں اپنے اوپرفرد جرم نہیں لگنے دی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرا بھتیجا روزدھکے کھا رہا ہے اور ذلیل و خوار ہو رہا ہے ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ نااہل حکومت ہے، ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں، تیاری کریں۔