سندھ: سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوںکو بدستور پانی کی قلت کا سامنا

179
حیدرآباد: دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث جامشورو کے مقام پر ریت کی لہریں نظر آرہی ہیں

 

سکھر (صباح نیوز) سندھ کے سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوں کو پانی کی بدستور قلت کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انچارج کنٹرول روم نے کہا ہے کہ ارسا کی جانب سے 30 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا، پانی گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ہے، 24 گھنٹے میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں 3 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال میں صرف پینے کا پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ رائس اور دادو کینال تاحال بند ہیں۔ انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ گڈو بیراج کے کینالز گھوٹکی، پٹ فیڈر، بیگاری اور رینی کینال بند ہیں، آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔