کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع قلات میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ قبائلی رہنما محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ منگچر کے علاقے ازبوتکی میں پیش آیا جہاں سٹرک کنارے نصب دھماکا خیز مواد اس وقت پھٹ گیا جب قبائلی رہنما سردار احمد خان بنگلزئی اور سردار اللہ یار بدوزئی کا قافلہ وہاں سے گزررہا تھا ، دھماکے سے گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ لیویز کے مطابق دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے ، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ حکام کا بتانا ہے کہ قبائلی رہنما سردار احمد خان بنگلزئی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم چلارہے تھے۔