وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی لگادی

279
present misery

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کیا جائے۔

وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی  ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملے کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔