جامعہ کراچی دھماکے میں ہلاک چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا

388

کراچی: جامعہ کراچی خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق چینی اساتذہ کی میتیں کریا کرم کے لیے پرانا گولیمار شمشان گھاٹ پہنچائی گئیں، اس موقع پر ہلاک افراد کے لواحقین، چینی قونصل خانے کا عملہ بھی موجود تھا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ قریبی گلیوں کو بھی بند کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ سمیت قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی ناصرہ خاتون اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاکستانی ڈائریکٹر بھی چینی باشندوں کے آخری رسومات میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں وین میں سوار تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔