اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا ہے، ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا اور ہر قدم ملک پر بھاری پڑ رہا ہے,مہنگائی میں کمی کا دعویٰ بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی دولت واپس نکلوانے والی بڑھکوں جیسا ہے۔
امپورٹد حکومت کا پہلے ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ. اپریل میں افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ. ٹماٹر، پیاز، سبزیاں، پھل، خوردنی تیل، آٹا، گوشت، دالیں سب پچھلے مہینے سے زیادہ مہنگے ہو گئے. جتنے دن یہ لاچار امپورٹد حکومت چلے گی نقصان بڑھتا جائے گا #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 7, 2022
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور وزیر اعظم کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دینے جیسی شعبدہ بازیاں کررہے ہیں۔ یہ نااہل گلدستہ جب تک حکومت میں رہے گا معیشت کا بیڑا غرق کرے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ نااہل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے معیشت کا بیڑہ تو غرق کرنا ہی ہے لیکن معیشت کا بیڑہ غرق ہونے کے ساتھ ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔