سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیز کردی ہیں ٹائون کمیٹی جئے شاہ کی یونین کمیٹی نمبر 6,7 اور 9 کی امیدواروں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی آفس گولڈ سینٹر میں چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی صدارت میں ہوا جس میں مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو، عیدن جاگیرانی، حسیب جونیجو، محمد منیر میمن، عبدالباری انصاری، ڈاکٹر سعید اعوان، عدنان انصاری و دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اصل میں ہمارے یہاں وہ مافیا موجود ہے جو ووٹ لینے کے لیے تو عوام دوست بن جاتے ہے لیکن ووٹ لینے کے بعد عوام کے بنیادی مسائل میں اضافہ کر دیتا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیں تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔ گنجان آبادی والے علاقوں میں ہمیشہ بلدیاتی مسائل عروج ہوتے ہیں اور نام نہاد عوامی نمائندوں کا نعرہ لگانے والے عوامی مسائل کو حل نہیں کرتے ہیں اور میڈیا کے ذریعے سب اچھا کا نعرا لگا کر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس بنانے کا اصل مقصد ہی عوام کے بنیادی مسائل کے لیے آواز بلند کرنا تھا اسی لیے سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔