لاہور ( آن لائن )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور ایم این اے مونس الہٰی نے شہباز گل کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔مسلم لیگی ق کے قائدین نے کہا کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر لگنا باعث تشویش ہے۔ چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمے داروں کا تعین کرے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں شہبازگل محفوظ رہے۔