کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سوئیزر لینڈز میں منعقد ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ میں شرکت کیلئے 15 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا۔تربیتی کیمپ کیلیے تمام منتخب کھلاڑیوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 8 مئی کی سہ پہر تک ہیڈ کوچ اولمپیئن ریحان بٹ کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کریں ۔ اولمپیئن وقاص شریف بحیثت کوچ معاونت کریں گے.منتخب کھلاڑیوں میں وقار گول کیپر (واپڈا) , حیدر منظور گول کیپر (ساہیوال), محب اللہ (بنوں, واپڈا) ,عمر مصطفی (واہ کینٹ, پاک فضائیہ) احتشام (واہ کینٹ, ماڑی پیٹرولیم) , حسان امین (ملتان) , عقیل احمد (واپڈا) , تعزیم الحسن (واپڈا) , عبدالرحمن (قصور , واپڈا) ,مرتضی یعقوب( لاہور , ماڑی پیٹرولیم) , افراز (پشاور, ماڑی پیٹرولیم) , ارشد لیاقت (بھاولپور) , ابوزر (فیصل آباد) , شاہ زیب خان (کراچی),محسن حسن (پاک فضائیہ) پاکستان شامل ہیں. فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ لوزانے،سوئٹزرلینڈز میں 4 جون 2022 سے شروع ہوگا قومی ہاکی ٹیم 2 جون کو روانہ ہوگی۔