بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، قومی ہاکی کپتان

524

کراچی(سید وزیر علی قادری) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ بھارت، جاپان اورملائیشیا جیسی ٹیموں کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے بیان میں کہا کہ دورہ یورپ سے ایشیا کپ کی اچھی تیاری کا موقع ملا۔ ہالینڈ، بیلجیم اوراسپین کے خلاف کارکردگی سے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔ بھارت،جاپان اورملائیشیا جیسی ٹیموں کوہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عمر بھٹہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کواحساس ہے کہ ایشیا کپ اہم ٹورنامنٹ ہے جس میں 4 بہترین ٹیموں میں شامل ہونے کے بعد ہی ورلڈ کپ میں جگہ بنا سکیں گے۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے جتنے زیادہ میچز کھیلنے کو ملیں گے، ا تنی ہی کارکردگی کا گراف اوپر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ روانگی سے پہلے لاہور میں چند روز کا کیمپ شیڈول کیاگیاہے جس میں چیزوں کو بہتر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ہیڈکوچ ایکمین کے ساتھ چیزوں کو ڈسکس کیاہے گول کیپنگ اور پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری نظر آئی ہے۔ہاکی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس روزگار نہیں رہا ، مالی مشکلات کے باوجود کھلاڑی جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔اگر انہیں معاشی مشکلات سے چھٹکارا مل جاتاہے تو یہ مزید فوکس ہوکر کھیلیں گے۔حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے روزگار کے حوالے سے بھی جلد قدم اٹھائے۔اس کے علاوہ پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے دوران اسپین کے شہر بارسلونا کے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پروقار عید ملن پارٹی کی تقریب منعقد کی گئی.اس موقع پر بارسلونا میں متعین پاکستانی سفارتخانے کے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر, جرمنی سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ڈپٹی مشن پیٹرک,قومی ٹیم سیلیکٹر اولمپیئن کلیم اللہ , منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر,گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف,ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی و قومی ہاکی ٹیم, چوہدری ثاقب طاہر، صدر پاک فیڈریشن، چوہدری امتیاز لوراں کوآرڈینیٹر اوورسیز پاکستانیز، چوہدری امانت مہر، بزنس مین پرویز اختر جانی، ایاز عباسی،چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن,سیدذوالقرنین شاہ، بزنس مین عاصم گوندل، سید جاوید شاہ، مون شہزاد بھٹی، مرزاندیم بیگ بی بی سی اپڈیٹ,ظفرقریشی نیونیوز,طارق بھٹی چینل فورٹی فور,قمر فاروق دنیا نیوز,بابر علی ایم تھرٹی فائیو, رضوان زاہد ہم ٹی وی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسپین میں متعین پاکستانی ایمبیسیڈر نے قومی ہاکی ٹیم کو بارسلونا میں خوش آمدید کیا۔