راولپنڈی (آن لائن)سابق صوبائی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ہنستی بستی ’’بستی ‘‘اجاڑنے کے بعداب کچھ لوگ بے ہودہ گوئی سے راولپنڈی کا سیاسی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں عید کے بعد شیخ رشید کے ہمراہ خود راولپنڈی کی سڑکوں اور گلیوں میں نکلیں گے جس میں ہمت ہوئی وہ شیخ رشید کو روک لے سیاست دراصل بولنے کا نام ہے البتہ سیاست اور اظہار رائے میں رواداری ہونی چاہیے کسی کے گھر جھانکنا ، کسی کو گالیاں دینا اور کسی کو ذاتی نشانہ بنانا غلط ہے پاک فوج ایک قابل احترام اورپاکستان کی سا لمیت کا ضامن ادارہ ہے ہم نے فوج کے خلاف نہ کبھی کوئی بات کی اور نہ آئندہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ فیاض چوہان نے کہا کہ مسجد نبوی کے واقعہ کو بنیاد بنا کر عمران خان اور شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کی قیادت میں پنجاب بھر میںتوہین مذہب کے مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ، حمزہ شہباز اورمریم نوازکی ہدایت پر رانا ثنا اللہ کی سرپرستی میں عمران خان اور شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کی قیادت میں پنجاب بھر میںتوہین مذہب کے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں