ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کی ہدایت پر عید کو دوران لوٹ مار اور سنگین وارداتوں کو روکنے کے لیے سینئر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افضل مغل، ایس ایچ او ٹھٹھہ حسن پتافی، ایس ایچ او مکلی اسلم گگو، 15 انچارج حسن جاکھرو اور ندیم رضوی شامل تھے ۔اس ٹیم نے مکلی اور ٹھٹھہ میں عید کے موقع پر خطرناک منصوبہ بندی کرنے والے 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔