برلن (این این آئی)چھ بار کے گرینڈ سلیم ٹینس چیمپئن جرمنی کے بورس بیکر کو برطانیہ کی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیا، بورس بیکر کو ڈھائی برس کی سزا سنائی گئی ہے۔جرمنی کے سابق اسٹار ٹینس پلیئر بورس بیکر پر 2017 میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اسپین ماریوکا میں لگژری پراپرٹینز رکھنے کے باوجود اپنے آپ کو بینک کرپکٹ ظاہر کیا۔54 سالہ ٹینس پلیئر نے جس وقت خود کو بینک کرپٹ ظاہر کیا وہ اس وقت 50 ملین پاونڈز کے مالک تھے، بیکر جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی پراپرٹیز کے مالک ہیں۔