کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرکسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا ہوا ہے۔دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کسٹم آفس کے سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 3 مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے جنہوں نے عملے کو یرغمال بنایا، مسلح افراد نے عملے کے ہاتھ باندھ دیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، مسلح افراد کے نکلتے ہی کسٹم کے دفتر میں دھماکا ہوگیا۔