کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کوذبح کر دیا گیا

213

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کلی احمد شاہ ناصران میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک افغان خاندان کے 5 افراد کو ذبح کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق واقعہ کلی کے بی احمد شاہ ناصران میں پیش آیا،قتل ہونے والوں میں ایک خاتون 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ، جن کی عمریں 9سے 12سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعدملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بد نصیب باپ جو پک اپ چلاتا ہے اس کا کہنا ہے کہ میری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ باپ بچوں کے لیے عیدکے جوتے بھی بازار سے خرید کر لایا تھا ئے جو کہ ان کو نصیب نہ ہوئے ، بہیمانہ قتل کے وجوہا ت معلوم نہ ہوسکیں، تھانہ کچلاک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔