اسلام آ باد (آئی این پی) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں مزدوروں کے لیے صحت کارڈ مہیا کیا۔ یہ بات انہوں نے یومِ مئی کے موقع پر ایک پیغام دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کا ہر خواب محنت کش کے دست ہنر سے وابستہ ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود ہمارے ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہے، ہم نے مزدوروں کی سہولت کے لیے ملک میں پناہ گاہوں کا جال بچھایا اور لنگر خانے کھلوائے، غربا کو اشیائے خورونوش سستے داموں فراہم کرنے کے لیے احساس راشن اسکیم کا خصوصی بندوبست کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع میسر آئے گا اپنے مزدور کی سیاسی و معاشی ایمپاورمنٹ کا ایجنڈا پوری تندہی سے آگے بڑھائیں گے۔