وزیر اعظم کا حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک رابطہ‘ ریلیف دینے کی ہدایت

111

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک رابطہ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری طور پر عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سستے بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیا خورونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اشیا کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں اور کابینہ میں تمام اتحادیوں کو شامل کریں۔ دوسری جانب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ کا کام وہی سے شروع ہوگا جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ صوبہ اب لاوارث نہیں عوام کو اور آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔