سندھ اور پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹیوں کا اعلان

382

کراچی:شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، عید کل ہوگی یا پرسوں اس کا اعلان کچھ دیر بعد مرکز رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور سندھ کی زونل کمیٹی حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی  چاند کی شہادت کی کال موصول نہیں ہوئی ہے، عید پرسو ہے ، کل مزید ایک روزہ رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش ، بھارت اور سرلنکا میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے، ان ممالک میں بھی پرسو عید ہوگی۔

واضح رہے کہ افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم  نے چاند کی شہادتیں موصول ہو نے پر آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔