مجھے7 لوگ قتل کرنا چاہتے ہیں، جان کو خطرہ ہے، شیخ رشید

404
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

  اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ جو کچھ روضہ رسولؐ کے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، حکومت مجھے اور عمران خان کو تحریک سے پہلے گرفتارکرنا چاہتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا  کہ رانا ثنا کو  پٹہ ڈالا جائے یہ خانہ جنگی کرائیگا،یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے، میں نے پانچوں ایجنسیز کے سربراہوں کو خط لکھ دیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ   میں نے خط لکھا کہ میں قتل کردیا جاؤں تو ان لوگوں سے تفتیش کی جائے، میں نے درخواست دی ہے کہ یہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہباز، نواز، حمزہ اور رانا ثنا اللہ سمیت 7 لوگ ہوں گے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا ن لیگ نے حکومت میں آتے ہی تین سو لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالا، عدلیہ انصاف کرے، سارا بوجھ عدلیہ پر آنے لگا ہے، جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، انھوں نے ہر اس آدمی کو ٹرانسفر کیا جنھوں نے ان کی انویسٹی گیشن کی۔

شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ  میں کہتا تھا نون سے شین نکلے گی، اس وقت شین کی حکومت ہے،  میں نے پہلے بھی کہا  کہ مئی کا مہینہ خوفناک ہوگا،  آصف زرداری چاہتے تھے کہ پنجاب میں گند پھیلے تو پھیل گیا ہے، یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے آج ہم ان کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف نے 14 بار فوج کے جوتے چاٹے،  راشد شفیق کی رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہا، اچھا ہے وہ دس 15 دن اندر رہے، یہ اس کی پہلی جیل ہے، میں تو ریٹائر ہونے جا رہا تھا لیکن نالہ لئی اور عمران خان کی وجہ سے الیکشن لڑوں گا، حکومت نے عمران خان کو یا مجھے گرفتار کیا تو حالات خراب ہوجائیں گے۔