ہر صورت چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیںگے، عارف علوی

363
اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی ناظم الامور پینگ چنکسوملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان چینی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا، دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہ چین کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے چین کے سفارت خانے کے دورہ کے موقع پر کیا۔ صدر مملکت نے 26 اپریل کو کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے میں ہے۔ ہم چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہ چینی ناظم الامور کو یہ جذبات چینی عوام، کمیونسٹ پارٹی اور صدر شی جن پنگ کے تک پہنچانے کا بھی کہا، چین کی ناظم الامور نے سفارت خانے کا دورہ کرنے اور چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا،بعد ازاں صدر مملکت نے سفارت خانے کی وزیٹر بک میں تاثرات بھی تحریر کیے۔