عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے‘ مریم نواز

116

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے اسے جتنی جلد ی کچل دیا جائے یا اس کی اصل جگہ پر پہنچا دیا جائے اتنا ہی پاکستا ن کے حق میںبہتر ہوگا ،جس طرح پی ٹی آئی والے یہاں غنڈہ گردی کرتے ہیں سعودی عرب میں بھی ایسا کرنے کی کوشش کی ، سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی ؐکی بے حرمتی کی گئی ، یہ واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی،حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بننے پر بہت مبارک ہو، الحمدللہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بہترین ایڈ منسٹریٹر ہیں ان میں بہترین وزیر اعظم والی صلاحیتیں ہیں ، وہ صبح پانچ بجے اٹھتے ہیں اور رات گئے تک کام کرتے ہیں اورامید ہے کہ پاکستان کے مسائل پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا اور عوام کی زندگیوں میںبہتری آئے گی ۔