لاہور (نمائندہ جسارت) حمزہ شہباز کو نیا وزیراعلیٰ مقرر کرنے اور عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پنجاب حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔