راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 5 شکلیں دنیا میں جہاں بھی جائیں گی انہیں گندے انڈے پڑیں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ان کو بتایا تھا کہ
آپ کے خلاف بڑی نفرت ہے، دنیا کے جس ملک میں یہ لوگ جائیں گے وہاں ان کو گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں 20 دن پہلے گیا تھا اور میں صورت حال سمجھ گیا تھا، انہوں نے جو شور مچایا ہوا جبکہ نہ ڈیزل مل رہا ہے، 10 سے 12 روپے چینی مہنگی کردی، گھی 15 روپے مہنگا ہوگیا،
جو الزامات ہم پر تھے اب یہ ان پر پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے اب اہم ان کو کہتے ہیں، یہ سلیکٹڈ بھی ہیں اور امپورٹڈ بھی ہیں، امپورٹڈ گالی اتنی مشہور ہوگئی ہے کہ
یہ ہمیں کہتے تھے الیکشن کرا و اور اب ہم کہتے ہیں الیکشن کراو۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورت حال ہے، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو نیا کٹا کھل جائےگا،
ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کااحترام ہونا چاہیے، روضہ رسول ﷺپرجو ہوا وہ نہیں ہوناچاہیے تھا، یہ پانچ افراد یورپ سمیت جہاں بھی جائیں گے ان کو گندےانڈے پڑیں گے، جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر برا وقت آیا ہے،
عمران خان کو ایسے وقت میں چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں، خان کہے گا توالیکشن لڑوں گا، رانا ثنا اللہ کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا، حمزہ شہبازبچوں کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ اتنی تشویش ناک صورت حال میں خاموش تماشائی بنا رہا جائے، یہ جو 18 جماعتیں داتا درباری تعویز سے اکٹھی ہوئی ہیں،
ان کی دو ووٹوں کی اکثریت سے بنی ہیں اور اگر پنجاب میں منحرف اراکین کی نااہلی کا فیصلہ آتا ہے تو اور بڑا مسئلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی سیاسی صورت حال کو شدید قسم کے خطرات ہیں، میں سارے اداروں سے اپیل کرتا ہوں، پاک فوج کا احترام ہونا چاہیے، پاک فوج کا جوان پاکستان کی سرحدوں اور چوک چوراہوں کا بھی ضامن ہے۔