لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ بشارت نے کہاہے کہ حمزہ شہبازکو وزیر اعلی نہیں مانوں گا۔
راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ابہام اس لیے آیا کیونکہ کورٹ کا ایک کے بعد دوسرا فیصلہ آیا، پھر تیسرا فیصلہ پہلے کے دونوں فیصلوں سے منحرف تھا، عدالتوں کے فیصلے ہیں انہیں ماننا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کی بحالی کا فیصلہ صوبے کے آئینی سربراہ نے کیا، گورنر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر کے کابینہ کو اور وزیر اعلی کو بحال کیا ہے۔