لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھانے کے بعد سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، حمزہ شریف نے جہانگیر ترین سے ان کی خیریت دریافت کی اور بطور وزیر اعلی انتخاب میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما عطا اللہ تارڑ، اویس لغاری اور دیگر بھی وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر جہانگیر ترین گروپ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔