مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی مذموم حرکت ہے، آصفہ زرداری

250

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی رہنما اور آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ زرداری نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی مذموم حرکت ہے، عمران خان کی انا ملک کو تاریک راستے پر لے جا رہی ہے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں آصفہ زرداری نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ میں سینئر وزرا پر شرمناک حملے کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی انا کو تسکین دینے کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے عدم برداشت اور تفرقہ بازی کو ہوا دی جا رہی ہے جو پاکستان کو انتہائی تاریک راستے پر لے جا رہی ہے۔ ان فرقہ پرستوں کے لیے کچھ شرم کی بات ہے اور سنجیدگی سے سوچنے کی بات ہے جو بنیادی شرافت کی موت پر خوشیاں منا رہے ہیں۔