الفیصل کلب نے مارخور رمضان کرکٹ کپ جیت لیا

746

گوجر خان /کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری)پاکستان کا سب سے بڑا فلڈ لائٹ مارخور رمضان کپ انٹرنیشنل اسٹار حیدر علی کی ٹیم الفیصل کی جیت کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ پہلی مرتبہ مارخور رمضان کپ میں بین القوامی کرکٹرز نے پرفارم کیا ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں بہت جلد گلگت بلتستان لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم ہوئے۔فائنل کے مہمانان خصوصی میں قاضی شوکت محمود چئیرمین حق ٹرسٹ،جہانزیب عالم چئیرمین مارخور سپورٹس،ڈاکٹر محمد نجیب چئیرمین پرائم اسپورٹس،ڈاکٹر محمد زمان اور دیگر تھے شہریوں نے شاندار میلے کے انعقاد پر مارخور اسپورٹس اور مارخور ٹیلنٹ ہنٹ کے جہانزیب عالم ،رشید عالم فاروقی،حسن رضا،آصف فریدی،نثار شائق ،بلال،راجہ متین،راجہ سلیم اور دیگر کا شکریہ آدا کیا پہلے روز سے آخری مرحلے تک جس طرح شائقین نے گراؤنڈ میں آ کر کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ مارخور رمضان کپ پاکستان کا ایک بڑا اور کامیاب ایونٹ رہا۔ فاتح ٹیم الفیصل کلب اٹک کو 5 لاکھ روپے کیش موٹر سائیکل سمیت دیگر انعامات سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم اسپاٹنز کو 3 لاکھ کیش موٹر سائیکل و دیگر ایوارڈ بھی دیئے گئے، ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو کیش پرائز اور بہترین ایوارڈ دیئے گئے۔پاکستان کا سب سے بڑا فلڈ لائٹ مارخور رمضان کپ فائنل میچ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑی اور منتظمین قومی ترانہ کی احترام میں کھڑے رہے۔ مارخور رمضان کپ میں کئی بین القوامی کرکٹرز نے پرفارم کیا مارخور ا سپورٹس اور مارخور ٹیلنٹ ہنٹ کے زیر اہتمام بہت جلد گلگت بلتستان لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا۔ جہانزیب عالم چئیرمین مارخور ا سپورٹس کا پاکستان کا سب سے بڑا فلڈ لائٹ مارخور رمضان کپ آمد پر قاضی شوکت محمود ، رشید عالم فاروقی، قومی ہیرو حسن رضا ،راجہ جواد، راجہ متین،بلال اور اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ان کے زیر قیادت بہت جلد گلگت بلتستان لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم ہوئے مارخور رمضان کپ میں میزبانی ، سرپرستی اور سب سے زیادہ رقم فراہم کرنے پر منتظمین نے ان کا تہ دل سے شکریہ آدا کیا۔