مسجد نبوی کا واقعہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے،شیخ رشید

120

اسلا م آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو کچھ روضہ رسولؐ پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب عمرہ زائرین تھے جو روضہ رسولؐ پر حاضری کے لییگئے تھے‘ عمرہ زائرین حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے، ان عمرہ زائرین کی تعداد سیکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری بات نوٹ کرلی جائے اس ملک کا موجودہ چور وزیراعظم جہاں بھی جائے گا اسے پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا‘ لوگ اس کی چور بازاری کی وجہ سے اس سے شدید قسم کی نفرت کرتے ہیں‘دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے نزدیک موجودہ حکمران امپورٹڈ، سلیکٹڈ اور چور ہیں ا س لیے لوگ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔