کراچی(پ ر) سربراہ تحریک ابن آدم اور فورسز لورز فورم پاکستان ،ڈاکٹر شجاع صغیر خان ،ناہید خان ،راجا عارف صالح محمد خانیو ،ڈاکٹر انیلا قیوم اور دیگر نے کہا کہ جامع کراچی میں انسٹیٹیوٹ کے باہر خود کش حملہ جس میں تین چینی باشندے اور دیگر ہلاک ہوئے، اس واقعہ کی پوری پاکستانی قوم مذمت کرتی ہے ،ہر پاکستانی سوگوار ہے اور اس دکھ میں برابر کا شریک ہے ۔اس حملے کے نتیجے میں وہی طاقتیں کار فرما ہیں جو پاکستان کو ترقی کرنا نہیں دیکھنا چاہتیں اور جن کی آنکھوں میں سی پیک کا منصوبہ کھٹک رہا ہے ،پاکستان چین کی دوستی کا سفر چوہتر سال پرانا ہے اور آج چین دنیا کی سپر پاور بن چکا ہے جو عالمی طاقتووں کو ہظم نہیں کر پا رہا ہے چین نے ایک بڑی سرمایہ کاری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے سی پیک کی صورت میں کی ہے ،آج ہم جب اس طرح کے واقعات دیکھتے ہیں تو دنیا ہمارے بارے میں کیا سوچتی ہوگی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر ایک کمیشن بنائیں اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے ان کے ماسٹر مائنڈز کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے ۔