بریڈا: نیدرلینڈ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیروئین ڈیلمی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،جس کی وجہ سے پہلے میچ میں پاکستان 3کے مقابلے میں 5 گول سے جیتا تاہم دوسرے میچ میں نیدر لینڈ کی ٹیم کے خلاف 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی ،
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ مثبت قدم ہے،کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور حوصلے میں مزید اضافہ ہوگا. انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، واضع رہے کہ قومی ہاکی ٹیم اورنیدرلینڈ سے 2میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی ،
پاکستان ٹیم تیسرا میچ بیلجیئم کے خلاف اینٹویرپ میں 29 اپریل کو کھیلے گی ،جبکہ دورہ یورپ میں پاکستان اور اسپین کے درمیان میچ کی تعداد 3 کے بجائے 2 کردی گئی ہےجس کی وجہ اسپینش ٹیم کےکھلاڑیوں کی ہاکی لیگ میں مصروفیت ہیں،لہذا پاکستان اسپین کے خلاف 3 اور 4 مئی کو بارسلونا میں کھیلے گی