اسلام آباد :پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشترکہ موقف خوش آئند ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعات کا مستقل حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس شریف پر اسرائیلی تسلط سے واگزار کرنے کے لیے مسلم امہ کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،