بلاول کی رگوں میں قائدانہ صلاحیتوں کا خون دوڑ رہا ہے،عبدالمنان صدیقی

235

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو وزیر خارجہ کا حلف اُٹھانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیںپی پی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، فریال تالپور، بختاور زرداری، آصفہ زرداری، پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوں و کارکنوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر پورے ملک کی عوام کو جو خوشی ملی ہے اس کی انتہا نہیں کیونکہ جو نواسہ سچا جذبہ لے کر اپنے نانا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی پارٹی کا پرچم تھامے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے نکلا تو رب العزت نے ان کو اسی اعزاز سے نوازا جو ان کے نانا کو کم عمری میں وزیر خارجہ بنا کر نوازا تھا، قوم کو پورا بھروسہ ہے کہ ان کا یہ ہر دلعزیز قائد بلاول زرداری جس کی رگوں میں اپنے بڑوں کی قائدانہ صلاحیتوں کا خون دوڑ رہا ہے وہ قائدانہ صلاحیتیں اللہ پاک کے خاص کرم سے اس ملک اور قوم کی قسمت بدل دیں گے۔