ای سی ایل سے نام خارج، آصف زرداری دبئی پہنچ گئے

107

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔ آصف زرداری گزشتہ رات نجی طیارے میں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عاید تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے رہنما نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے تھے۔