گرین شرٹس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،ہالینڈ ہاکی کوچ

311

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہالینڈ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیروئین ڈیلمی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ یورپ مثبت قدم ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، انہوں نے مزید کہا کہ دورہ یورپ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی، ڈچ کوچ نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، واضح رہے کہ قومی ٹیم نے دورہ یورپ کے دوران ہالینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی، قومی ٹیم آج بلجیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ہالینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر رہی تھی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی پائی جبکہ دوسرے میچ میں ہالینڈ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی تھی۔ورلڈکپ کے پیش نظر ہالینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچز میں سینیئرز کی جگہ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا۔