جوہری مواد سے متعلق ایران کے جوابات مبہم ہیں‘ عالمی توانائی ایجنسی

642

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ جوہری مواد سے متعلق ایران کے جوابات مبہم ہیں۔ عالمی ایجنسی ڈیڑھ سال سے ایران کی جانب سے افزودہ یورینیم کی باقیات کے حوالے سے تفصیلات کی منتظر ہے۔ یہ باقیات ایجنسی کے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو ایران کے 3 ٹھکانوں سے ملی تھیں ، تاہم تہران کی طرف سے ابھی تک واضح جوابات سامنے نہیں آئے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل گروسی نے کہا کہ ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت بڑھا لی ہے اور وہ جدید سینٹری فیوجز استعمال میں لا رہا ہے۔