بلاول پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرسکتے ہیں، ناصرشاہ

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری عالمی برادری میں پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جار پیغام میں انہوںنے لکھا کہ بلاول کابینہ کے رکن ہیں جہاں تمام اتحادی جماعتوں کی مرضی اور ووٹ سے شہباز شریف وزیراعظم ہیں۔اسی اتحاد میں پاکستان کی کامیابی مضمر ہے،بلاول عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرسکتے ہیں۔