راولاکوٹ: سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا وزیر خارجہ بننا پاکستانی قوم کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا،موجودہ حالات میں وزیر خارجہ کا عہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے،۔
چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وزیر خارجہ بننے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ عوام پاکستان پیپلزپارٹی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پر پاکستانی عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں استحکام پاکستان کے لیے بھرپوراقدامات کیے، عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گئے، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے بھرپور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پسماندہ علاقوں می تعلیم، صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ۔
انہوں نے کہا کہپاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ، بلاول بھٹو پاکستان میں واحد شخصیت ہے جوموجودہ حالات میں پاکستان کے بیرونی ممالک سے نئے تعلقات استوار کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اس وقت پاکستان کی ضرورت ہیں ،آزاد کشمیر میں جلد پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، عوام جعلی تبدیلی سے اکتا چکے ہیں، اور حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں، اور پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گئے، عوامی مفادات اور پاکستان بچانے کے لیے ہم نے پاکستان میں اتحاد کیا ہے ، پاکستان اس اتحاد کی بدولت ترقی کی راہ گامزن ہو چکا ہے ۔