اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ کی حلف برداری کو روکا جا رہا ہے ،اتنی دیدہ دلیری سے آئین کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا ہے ۔
سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرمریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،ایسے لوگوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ، شکر ہے پاکستان بچ گیاہے ۔
ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں۔ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا! https://t.co/DThmLBvffW
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 28, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے یہ 12کروڑ عوام صوبہ ہے کوئی مذاق نہیں ہے ۔