اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چارسال کے دورگھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہونے جارہی ہے، استحکام، ترقی اور خوش حالی کی منزل کا پھر سے آغاز مبارک ہو، سعودی عرب پاکستان دوستی ہمیشہ زندہ باد۔
ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیاکہ پاکستان کے محسن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف حجاز مقدس روانہ ہورہے ہیں28, سے 30 اپریل کا یہ دورہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا پہلا غیرملکی دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، پرجوش اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے اور مثالی دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا۔
چارسال کے دورگھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہونے جارہی ہے،استحکام، ترقی اور خوش حالی کی منزل کا پھر سے آغاز مبارک ہو۔عمرہ اور روضہ رسول پاک پر حاضری کی برکتیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔ سعودی عرب پاکستان دوستی ہمیشہ زندہ باد۔#PakKSAVisit #PMShehbazInKSA
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 28, 2022
انہوں نے کہا کہ عام پرواز سے روانہ ہونے والے اس دورے میں خادم پاکستان کی قیادت میں کل 13 افراد شامل ہیں۔