لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی مارکیٹیں بازار اور کاروباری مراکز اتوار کو بھی کھلیں گے اس بات کا فیصلہ انجمن تاجران پنجاب کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے مطابق تاجر برادری کی متفقہ رائے سے شہر بھر کی مارکیٹیں بازار اور کاروباری مراکز اتوار کے روز تعطیل کے باوجود کھلے رکھے جائیں گے۔