ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے‘ امریکا

115

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے ،جو امریکاکے لیے پریشان کن بات ہے۔اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔