حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں سفاک، درندہ صفت فاسق دہشت گردوں کی جانب سے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی وین کو خودکش حملہ کرکے دھماکے سے اُڑانے کی وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہمارے دوست ملک چین کے باشندوں کی ہلاکتیں انتہائی افسوسناک ہیں جو دشمن ملک کی پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی گھنائونی سازش ہے، چین ہمارا پرانا دوست ملک ہے جو ان تمام سازشوں کو اچھی طرح جانتا ہے لہٰذا پاک چین دوستی واقعے سے متاثر نہیں ہو گی بلکہ حکومت، پاکستان میں مقیم چینی بھائیوں کی سیکورٹی مضبوط کرکے دہشت گردوں کیخلاف سخت اقدامات اُٹھاکر انہیں مطمئن کرکے پاک چین دوستی کو اور زیادہ مضبوط بناکر دشمنملک کی اس گھنائونی سازش کو خاک میں ملا دے گی۔