اسلام آباد (صباح نیوز )آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق عدالت عظمیٰ میں زیرسماعت صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں5 رکنی لاجر بینچ9 مئی کو صدر مملکت کی طرف سے بھجوائے گئے ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ ن لیگی وکیل مخدوم علی خان9 مئی کو اپنے دلائل دیں گے۔