کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کو وفاقی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہر جیالے کے لیے ایک تاریخ ساز دن ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاول زرداری کے وزیر خارجہ بننے سے حالات یکسر تبدیل ہوںگے اور پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات بحال ہوںگے۔