کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں گلستان جوہر بلاک تھری اے میں رفاعی پلاٹ پر چائنا کٹنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے کے ڈی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹننگ کا مطلب ہے کہ پلانڈ چائنہ کٹنگ کی گئی،چائنا کٹنگ کی لیز کس نے دی؟ یہ کیس تو نیب کا بنتا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی رفاہی پلاٹ کوبحال کرنے کی اپیل پر کے ڈی اے حکام سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔