کراچی :بلیز رمضان کرکٹ لیگ کے کھیلے گئے فائنل میچ میں ایم آئی اے فاؤنڈیشن نے ڈی ایچ اے نائٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ڈی ایچ اے نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 2۔16 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
ڈی ایچ ایے نائٹ کی جانب سے سمیع نے 30 گیندوں پر 27 رنز بنائے، ایم آئی اے فاؤنڈیشن کی جانب سے یوسف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایم آئی اے فاؤنڈیشن نے مطلوبہ ہدف 17 اووز میں بنا کر ٹرافی اپنے نام کرلی،
ایم آئی اے فاؤنڈیشن کے بیٹسمین رابش احمد نے 37 رنز جبکہ خان شاہ 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، محمد یوسف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا بیسٹ بیٹسمین ایوارڈ خان شاہ جبکہ بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ دانش کو دیا گیا۔