صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں،حمزہ شہباز

371
Punjab Assembly

لاہور:نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر اور گورنر تاریخ کو داغدار نہ کریں۔

نو منتخب وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدراور گورنر پنجاب کو آئین کے تحت کام کرنا چاہئے، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں مجھے عدالتِ عدلیہ سے اچھے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم نے سن لیا کہ عدالت میں کیا دلائل ہوئے، تین ہفتے ہونے کو ہیں سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیرِ اعلیٰ نہیں، حمزہ شہباز نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ صدر صاحب اور گورنر کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، آئین سب سے بڑا ہے، انا چھوٹی ہے، میرا حلف نہ لینے کا ایک ہی آدمی ذمے دار ہے جس نے آئین توڑا ہے، وہ ترغیب دے رہا ہے، اداروں پر چڑھ دوڑو، عمران نیازی مجرم ہیں۔

انہوںنے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، پرویز الٰہی کو سمجھ آ جانی چاہئے، گنڈے اور ڈنڈے کی سیاست نہیں چلے گی۔