ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکا

464
nuclear weapon

واشنگٹن: امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکہ کے لئے پریشان کن بات ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔

انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر بہترین راستہ یہی ہو گا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔