پنجاب بھر میں ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا

2541

فیصل آباد: فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ پر منافع خور اور ذخیرہ اندوز نے ڈیزل غائب کیا،  ڈیزل غائب ہونے سے گندم کے کاشتکاروں کو پریشانی کاسامنا,گندم کٹائی آخری مرحلے میں ہے ڈیزل نہ ملنے سے مشنری بند ہورہی ہے ،فیصل آباد میں ڈیزل کی عدم دستیابی اور آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بند ہونے کے باعث کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کاشتکاروں نے موحودہ حکومت سے ڈیزل کی جلد فراہمی کی اپیل تاکہ کسان اپنی کپاس کی فصل وقت پے کاشت کر سکیں فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران شدت اختیار کرگیا، جس کے باعث کسانوں کو فصلوں کو سیراب کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ آن لائن کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی ایک اور بحران نے سر اٹھا لیا اور مختلف شہروں میں ڈیزل نایاب ہوگیا۔

فیصل آباد سمیت پبجاب کے کئی شہروں میں ڈیزل کا شدید بحران ہے، جس کی وجہ سے کسان لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں، جبکہ پیٹرول پمپ مالکان نے ڈیزل غائب کردیا ہے۔جڑانوالہ, سمندری, اوچ شریف، خان پور، منچن آباد، تلمبہ، تاندلیاںوالا میں ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں, فیصل آباد،  چینوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال، راجن پور، شیخوپورہ، حویلی لکھا، احمد پورشرقیہ میں بھی کسان رُل گئے، کسان اتحاد رہنما کا کہنا ہے۔

کاشتکاروں کو لوٹنے کیلئے عارضی قلت پیدا کی گئی، ایندھن نہ ہونے سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔کسانوں نے کہا کہ زمینوں پر گندم کے فصل کی پوری کٹائی نہیں کرسکتے، آئندہ کیا کریں گے،کاشت کاروں کو فصلوں کو سیراب کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے گندم کی کٹائی اور دھان کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کسان ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے ہیں۔

دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بند ہے۔